دھماکوں کے کیسوں میں بے قصور مسلم نوجوانوں کے خلاف فرضی ثبوتوں کے ذریعہ غلط طور پرپھنسایا گیا
جمعہ 10 جنوری 2014 15:01
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)مہاراشٹرا کے ریاستی اقلیتی کمیشن نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بم دھماکوں کے کیسوں میں بے قصور مسلم نوجوانوں کے خلاف فرضی ثبوتوں کے ذریعہ انہیں غلط طور پرپھنسایا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق اقلیتی کمیشن نے سلسلہ وار ٹرین دھماکوں اور 2006ء کے مالیگاوٴں دھماکوں کی این آئی اے تحقیقات کیلئے ایک صحافی اشیش کھیتان کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست میں مداخلت کرتے ہوئے ایک درخواست داخل کی ۔
کھیتان نے 5 ستمبر کو مفاد عامہ کی درخواست داخل کرتے ہوئے 2006ء کے سلسلہ وار ٹرین دھماکوں میں مبینہ رول کیلئے ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا کے مبینہ 13 ملزمین کے خلاف مکوکا عدالت میں جاری مقدمہ پر روک لگانے کی خواہش کی تھی ان دھماکوں میں 209 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے ۔(جاری ہے)
کمیشن نے اپنے صدرنشین مناف حکیم کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں نشاندہی کی کہ 2002ء کے گھاٹ کوپر بم دھماکوں کے کیس میں جس میں9 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا سشن عدالت نے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بری کردیا۔
کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا کہ تمام اقلیتی گروپوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کمیشن قائم کیا گیا ہے ۔بم دھماکوں کے کیس میں مسلم نوجوانوں کو پھانسے سے نہ صرف ان کی بلکہ ان کے خاندانوں کی زندگیاں بھی تباہ ہورہی ہیں ۔کھیتان کی درخواست مفاد عامہ اور کمیشن کی درخواست پر امکان ہے کہ 19 ڈسمبر کو سماعت ہوگی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.