بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلوائے‘وزیراعظم آزاد کشمیر
جمعہ 10 جنوری 2014 15:03
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلوائے اور بھارت کو طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے باز رکھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کشمیری عوام حق خودارادیت کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔(جاری ہے)
حق خودارادیت کی جدوجہد میں چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں نے لہو دیا۔
کشمیری شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جا سکتا۔ آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔ کشمیریوں کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں سیاسی و سماجی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی کامیابی تک ہر پلیٹ فارم پر اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر متعدد دخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد خطہ کے عوام کی معاشی خوشحالی و ترقی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔ تعمیر و ترقی کا جو میکانیزم حکومت نے اختیار کر رکھا ہے اس سے آزاد کشمیر کے عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولتیں مہیا ہو سکیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر میں استحصالی کلچر کو بدل کر رکھ دے گی۔ ماضی کی پسند و ناپسند کا کلچر تبدیل کر کے آزاد کشمیر میں قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالا دستی قائم کر کے صحیح معنوں میں گڈ گورننس قائم کرکے رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ہم ہوائی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم نے تعمیر و ترقی کے جو سنگ میل عبور کیے ماضی کی حکومتیں وہ 66 سالوں میں نہ کر سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ اڑھائی سالوں کے دوران مزید میگا پراجیکٹس دیں۔ آزاد کشمیر کو خوشحال معاشرے کے ٹریک پر لے آئیں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام نے تعمیر و ترقی کے جو خواب دیکھے ان سب کو تعبیر یں دیں گے-متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.