ٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے وی ٹی سیز / ٹی ٹی سیز میں انسٹرکٹرز کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وقت دیا جائے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور
جمعہ 10 جنوری 2014 15:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالوں کی تفصیلات جلد سینیٹ میں پیش کر دی جائینگی، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے وی ٹی سیز / ٹی ٹی سیز میں انسٹرکٹرز کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وقت دیا جائے۔
جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالے لوگوں کی تفصیلات جلد سینیٹ میں پیش کر دی جائینگی کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کوپتہ ہونا چاہئے کہ کن پر خرچ ہو رہا ہے ، متعلقہ حکام کو واضح کیا ہے کہ قومی خزانے سے خرچ ہونیوالے پیسے کا حساب کتاب عوام کے سامنے آنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ایوان میں رپورٹ کے ساتھ آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے وی ٹی سیز / ٹی ٹی سیز میں انسٹرکٹرز کے عہدوں کو بی ایس پی 16 سے 17 میں اپ گریڈ کرنے سے متعلق فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلہ آئے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اس پر ابھی عمل نہیں ہوا ، عملدرآمد کرانے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے ، انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا بلکہ ترکی اور جمہوریہ چیک سے دو دو طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.