دودھ میں ملاوٹ کو چیک کرنے کے لیے ضروری آلات اور مشینری خریدنے کی ہدایت

جمعہ 10 جنوری 2014 15:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک چوہدری محمدارشد جٹ نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کو چیک کرنے کے لیے ضروری آلات اور مشینری ہنگامی بنیادوں پر خریدی جائے تاکہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کی روک تھام کی جاسکے۔یہ ہدایات انہوں نے یہاں لائیو سٹاک کی لیبارٹریوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک عامر احمد، ایڈیشنل سیکرٹری خورشید علی زیدی اور دیگر افسران پنجاب کے 136اضلاع کے اسٹنٹ ڈیزیزانوسٹی گیشن آفیسرز نے شرکت کی۔چوہدری ارشد جٹ نے لیبارٹریز کے حوالے سے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر کے اے ڈی آئی اوز کو ہدایت کی وہ لیبز کا ڈیٹا مکمل کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ اُن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :