پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فاٹا کرکٹ ریجن کے انتخابات 30جنوری کو منعقد ہونگے
جمعہ 10 جنوری 2014 16:01
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فاٹا کرکٹ ریجن کے انتخابات 30جنوری کو منعقد ہونگے،10ڈسٹرکٹس ایسوسی ایشن کے ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔پی سی بی کی جانب سے فاٹا کو علیحدہ ریجن کا درجہ ملنے کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جارہاہے ، صدارت اور سیکرٹری کے عہدے کیلئے کئی امیدوار میدان میں آگئے ہیں ۔
30جنوری کو باجوڑ ایجنسی،خیبر ایجنسی کرکٹ ایسوسی ایشن ،نارتھ وزیرستان،ساؤتھ وزیرستان،کریم ایجنسی،مہمند ایجنسی وایف آر کوہاٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ،ایف آر پشاور ،ایف آر ٹانگ،ایف آربنوں اور ایف آر ڈی آئی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ،سیکرٹری اور فنانس سیکرٹریز اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے ۔(جاری ہے)
اور اس الیکشن میں جو کابینہ برسراقتدار آئے گا،وہی نائب صدر، سنیئر نائب صدرجائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اورایگزیکٹیو کابینہ مکمل کرے گا۔
فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے انتخابات کیلئے مختلف امیدواروں نے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرکے ا لیکشن مہم تیز کردی ہے تاہم ایک سروے کے دوران معلوم ہواہے کہ ایف آر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے صدارت کے امیدوار امجد خان کی پوزیشن مستحکم بتائی جاتی ہے ،صدارت کے دیگر امیدواروں میں نورالحق ،محمد ابراہیم ،محمد نعیم اور صمدشنواری ،عابد آفریدی اور مسعود اختر قابل ذکر ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.