ایشیائی خام تیل کی مرکزی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:12

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ایشیائی خام تیل کی مرکزی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری یوم کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج کے مڈ مارننگ ٹریڈ میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ آئل کی فروری کیلئے فراہمی 74 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 92.40 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی فروری کیلئے سپلائی 29 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 106.98 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :