میں بارسلونا کلب میں ہی ریٹائر ہونا چاہتا ہو ں ‘ لیئونل میسی
جمعہ 10 جنوری 2014 16:26
بارسلونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بارسلونا کے فٹ بال کلب کے مشہور کھلاڑی لیئونل میسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے کریئر کا باقی ماندہ وقت بارسلونا فٹ بال کلب میں ہی گزارنا چاہتے ہیں۔ارجنٹینا کے مڈ فیلڈر نے زخمی ہونے کے باعث دو ماہ کے وقفے کے بعد کھیلے جانے والے میچ میں گیٹافی کے خلاف دو گول کیے۔گیٹافی کے خلاف یہ میچ بارسلونا نے چار صفر سے جیت لیا تھا۔
لیئونل میسی نے کہاکہ میں یہیں ریٹائر ہونا چاہتا ہوں چونکہ لوگ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں میں اپنا باقی کا تمام کریئر ایف سی بارسلونا میں گزارنا چاہتا ہوں۔(جاری ہے)
چھبیس سالہ لیئونل میسی نے اپنے کریئر کا آغاز بارسلونا کلب سے ہی کیا تھا۔ لیئونل میسی کے بارسلونا کے ساتھ کنٹریکٹ کی تجدید کے موقع پر کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر سے کچھ اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ لیئونل میسی شاید بارسلونا کو چھوڑ دیں۔
اطلاعات کے مطابق بارسلونا کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر فاس نے کہاکہ وہ میسی کے کنٹریکٹ پر نظرثانی کے ذمہ دار نہیں ہیں جس میں 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔ لیئونل میسی نے کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر فاس پر الزام عائد کیا کہ انہیں فٹ بال کے بارے میں کچھ علم نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.