کراچی کی مقامی عدالت نے سابق گورنر بلوچستان کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ احمد صبا نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ احمد صبا نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے فبیحان مگسی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 13جنوری تک سرکاری وکیل اور تفتیشی آفیسر کو نوٹس جاری کردیئے ۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سابق گورنر بیٹے نے تھانہ درخشاں کی حدود میں سینما ہال کے باہر نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :