گیس پر پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے ،ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کیخلاف درخواست مسترد کر دی

جمعہ 10 جنوری 2014 17:48

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہورہا ہے جس سے نہ صرف مالکان کو مالی خسارے کا سامنا ہے بلکہ ہزاروں لوگ بھی بے روزگار ہو رہے ہیں لہٰذاسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش حکومت کی درست پالیسی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کی بندش نہ کی جاتی تو گھریلو صارفین کو گیس نہ ملتی۔ گیس پر گھریلو صارفین کا پہلا حق ہے،عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :