پشاور، محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم کیلئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس
جمعہ 10 جنوری 2014 17:53
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم وترقی خواتین پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے محکمہ سماجی و بہبود وترقی خواتین کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ کے ممبران اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں یکجا ہونے والے تحفظ اطفال مراکز اور ویلفےئرو بگرز ہومز کے دورے کرے تاکہ وہاں پر مقیم افراد کو درپیش مسائل کا بہتر انداز میں ازالہ کیا جاسکے اور ان اداروں کی حالت زار کا صیح طریقے سے اندازہ لگایا جاے۔
یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز نظامت سماجی بہبود پشاور میں محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود وخاتون رُکن صوبائی اسمبلی دینا ناز ڈائریکٹر سماجی بہبود معتصم باللہ شاہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اعجاز خان اور ورکنگ گروپ کے دیگر ممبران موجود تھے اجلاس میں محکمہ میں اصلاحات لانے کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کے ممبران میں ردوبدل کر کے نئے ممبران کو شامل کرایا گیا اورگورننس انسٹرکشن، انسٹی ٹیوشنز ان پشاور، ڈرگ ایڈیکٹ سنٹر اور این جی اوز کی رجسٹریشن کے نام سے چار ذیلی کمیٹوں کی تشکیل نو کی گئی ۔
اجلاس میں معاون خصوصی نے سختی سے ہدایت کی کہ ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاسوں میں ممبران پابندی سے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور بلاوجہ مسلسل تین اجلاسوں میں کسی ممبرکی غیر حاضری کی صورت میں اُس کو ورکنگ گروپ سے فارغ کیا جائے گا ۔ معاون خصوصی نے اجلاس میں ڈائریکٹر سماجی بہبود اور دیگر ممبران کو ہدایت کی کہ وہ پشاور میں یکجاکی جانے والے اداروں کا دورہ کرے اور وہاں پر جگہ ، خوراک کی فراہمی اور افرادی قوت سمیت دیگر مسائل کی بہترین حل کے لئے کوشیش کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.