طارق ملک کااستعفیٰ منظور،امتیاز تاجور قائم مقام چیئرمین نادرا مقرر

جمعہ 10 جنوری 2014 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین نادراطارق ملک کااستعفیٰ منظورکرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج مل گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے امتیاز تاجور کے تقرر کی سمری منظورکر لی ہے اور امتیاز تاجور کو طارق ملک کی جگہ قائم مقام چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا۔ چیئرمین کا تقرر نادرا کا بورڈ چند روز میں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :