تحریک طالبان نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی ہیں، شیخ رشید

جمعہ 10 جنوری 2014 21:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2014ء) رکن قومی اسمبلی شیخ رشیدنے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے کچھ گروپوں نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی ہیں،مجھ پر پہلے بھی 4مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے مجھے احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیخ رشیدکوٹیلی فون کرکے اس معاملے پر مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ہر ممکمن سیکیورٹی دی جائے گی۔جس کے بعد پنجاب حکومت کے سیکیورٹی افسرنے لال حویلی کا دورہ کیا اور وہاں کے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔