کرم ایجنسی، باراتیوں کی بس میں دھماکہ ،6 افراد ہلاک

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:16

کرم ایجنسی، باراتیوں کی بس میں دھماکہ ،6 افراد ہلاک

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) کرم ایجنسی کے قریب افغان سرحد کے قریب باراتیوں کی بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکہ افغان علاقے ڈنڈا پٹھان میں باراتیوں کی بس میں ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیو ں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے افغان پولیس کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :