اسٹیورٹ آسٹریلیا کیخلاف دو ون ڈے میچزمیں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرینگے
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:39
میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
(جاری ہے)
انگلش سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں براڈ کی جدو جہد کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آرام کا موقع دیا ہے تاکہ وہ سیریز کے بقیہ میچوں میں تازہ دم ہو کر ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔
براڈ اور جیمز اینڈرسن کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسٹیون فن انگلینڈ ٹیم کے بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔اسٹیون کے ہمراہ بوائڈ رینکن، ٹم بریسنن، کرس جورڈن اور کرس ووکس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اور کیون پیٹرسن آرام کی غرض سے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.