رام اللہ، ریاستی دہشت گردی اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ”یرموک“ کے محاصرے کیخلاف ریلیوں کا انعقاد

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:42

رام اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں صہیونی ریاستی دہشت گردی اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ”یرموک“ کے محاصرے کیخلاف نکالی گئی دو الگ الگ ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام پر نکالے گئے جلوس پر صہیونی فوج نے براہ راست فائرنگ ، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مغربی سلواد میں یہودی بسیتوں کو ملانے والی شاہراہ 60 فلسطینی مظاہرین اور صہیونی فوج میں میدان جنگ بنی رہی۔ جہاں مظاہرین نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا جبکہ قابض فوج نے شہریوں پر گولیوں اور آنسو گیس کی شلینگ کی۔ ادھر شمالی رام اللہ میں جلزون مہاجرکیمپ کے سینکڑوں مکینوں نے شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مرکزی کیمپ یرموک کے چھ ماہ سے جاری محاصرے اور کیمپ میں موجود مصائب کے شکار محصورین سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ قابض فوج نے اس ریلی کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :