شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا ،شہداکے عظیم مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کے بعد ہی قوم دم لے گی ، ظفر اکبر بٹ

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء ) حریت کانفرنس کے سنیئر رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا ،شہداکے عظیم مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کے بعد ہی قوم دم لے گی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ظفرا کبر بٹ نے کہا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا اور شہداکے عظیم مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کے بعد ہی قوم دم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسی ظلم وجبر کی پالیسی کے تحت کشمیری نوجوانوں کو پھانسی پر لٹکانے اور عمر قید کی سزایں سنانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ کشمیری قوم کے حوصلے پست ہو تاہم جس قوم کے حوصلے قتل و غارت گری سے بھی پست نہیں۔ انہوں نے محبوسین خاص کرڈاکٹرمحمد قاسم،، محمد ایوب ڈار، مسرت عالم بٹ، مصبانثار، مظفرڈار، شکیل احمد اور نظیر احمد وغیرہ کی بگڑتی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جیل حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانیت کے بل بوطے پر ان کو بنیادی سہولیتیں بہم رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیری نوجوانوں شیخ عمران اور شیخ فرحت جن کو کولکتہ کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہیں کی بوکھ ہرتال کی حمایت کی اور انکے افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی جس کیلئے انہوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں کود بانے کیلئے ریاست کے لوگوں پر ہرطرح کے ظلم کا تجربہ کیا تاہم وہ نہ کبھی تحریک آزادی کو مٹانے میں کامیاب ہوئے اور نہ ہونگے۔ شہداکشمیر کے ساتھ ساتھ خاص طور پر شہداپٹن کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ اس وقت سے جب بھارتی فوج نے ریاست پر جبری طور پر قبضہ کیا کشمیری قوم جان ومال اور اقتصادی اور قدرتی وسائل کی قربانی دیتے آرہے۔