کراچی، فائرنگ پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق،8 گرفتار

ہفتہ 11 جنوری 2014 13:50

کراچی، فائرنگ پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق،8 گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد جاں بحق ہو گئے۔میوہ شاہ قبرستان سے ایک لاش ملی ہے،دستی بم حملے میں لیاری گینگ وار کا اہم رکن شدید زخمی ہو گیا ۔رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ چھاپے مار کر8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد کے علاقے لیاری میں دو روز سے جاری کشیدگی میں کمی نہ آ سکی،گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔جھٹ پٹ مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زاہد جاں بحق جبکہ وحید اور سراج شدید زخمی ہو گئے۔رانگی واڑہ میں ملا نثار اور بابا لاڈلہ گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جھٹ پٹ مارکیٹ میں دستی بم حملے میں لیاری گینگ وار کے اہم رکن ملا نثار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔فائرنگ کے باعث علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ چھاپے مار کر 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :