بلدیاتی الیکشن، پنجاب میں قائم اپیلٹ اتھارٹیزآج اپیلوں پر فیصلے سنائیں گی

ہفتہ 11 جنوری 2014 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم اپیلٹ اتھارٹیز دو ہزار 930 اپیلیوں پر آج فیصلہ سنائیں گی۔ امیدوار کل بارہ جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دو لاکھ سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ افسروں نے ان کی جانچ پڑتال کے دوران 16 ہزار 312 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے۔ دو ہزار 930 امیدوار وں نے اپنے کاغذات مسترد کئے جانے کو ایپلٹ اتھارٹیز میں چیلنج کیا تھا۔ جن پر آج فیصلے سنائے جائیں گے۔