خودکش حملہ آور کو روکنے والے شہید اعتزاز حسین کو پاک فوج کی سلامی

ہفتہ 11 جنوری 2014 13:59

خودکش حملہ آور کو روکنے والے شہید اعتزاز حسین کو پاک فوج کی سلامی

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) خودکش حملہ آور کو روک کر سینکڑوں طالبعلموں کی جان بچانے والے شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ہنگو میں بریگیڈیئر ذکی کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کی جب کہ پاک فوج کے دستے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول بھی چڑھائے اور دعا کی۔ اس موقع پر اعتزاز حسین کے رشتہ دار، اسکول کے طالبعلموں اور دوستوں سمیت عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :