کوئٹہ ، سوئی گیس اخراج کے باعث مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سوئی گیس اخراج کے باعث مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا پشتون آباد کے علاقے میں واقع ایک مکان میں ہوا گھر میں سوئی گیس ہیٹر کا پائپ لیک ہو نے سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی ماچس کی تھیلی جلانے سے اچانک دھماکہ ہواجس سے کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے ، مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔