پاکپتن ، معمر شخص بابا فرید ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ،اعضاء دور دور تک بکھر گئے

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:57

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) معمر شخص بابا فرید ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ،اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ شہید نگر کا رہائشی 65سالہ معمر شخص منیر احمد قریشی ریلوے اسٹیشن گول چکر کے قریب کراچی سے بذریعہ پاکپتن لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا اور عضاء دور دور تک بکھر گئے معمر شخص کی نعش کو مقامی افراد نے اکٹھا کرکے چار پائی پر رکھا مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا معمر شخص چند سال قبل کرنٹ لگنے کی وجہ سے ذہنی وازن کھو بیٹھا تھا ورثاء پولیس کی آمدسے قبل ہی نعش گھر لے گئے جبکہ بابا فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد منزل مقصود کیلئے روانہ ہو گئی ۔