دبئی ٹیسٹ بچانے کیلئے پاکستان کی آخری امید مصباح الحق بھی آئوٹ

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:19

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ بچانے کے لیے پاکستان کی آخری امید مصباح الحق بھی آئوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 97 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔مصباح الحق اور یونس خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچا لیا،97اوورز کے اختتام پر سرفراز28 اور بلاول بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے تین کھلاڑی آؤٹ 132 رنز کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کیا۔سینئر بیٹسمین یونس خان کی ہمت پہلے سیشن میں جواب دے گئی وہ 77 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسد شفیق بھی تئیس رنز بنا کر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی اننگز برتری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ ۔رنز پر کریز پر موجود ہیں،سری لنکنز نے پہلی اننگز میں 388 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :