امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی بندوق ساز کمپنی ڈیزرٹ ٹیک کی جانب سے اس دعوی کومستردکردیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی بندوق سازکمپنی ڈیزرٹ ٹیک کی جانب سے اس دعویکومستردکردیا ہے کہ اْس نے پاکستان کو رائفلیں فروخت کرنے کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں ڈیزرٹ ٹیک کے دعوے کو بے بنیاد قراردیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کئی عشروں سے نتیجہ خیز اور ایک دوسرے کیلئے مفید دفاعی شراکت داری قائم ہے ۔یہ تعلقات دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں اس کے برعکس باتیں غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :