چوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ٹیم بلانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:41

چوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ٹیم بلانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء ) شہید پولیس افسرچوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ٹیم کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئندہ چند روز میں آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے اتنے بیانات تبدیل کیئے کہ واقعے کا سراغ مبہم ہوگیا، چوہدری اسلم کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کے متضاد بیانات نے کیس میں پیچیدگی پیدا کردی ہے،دوسری جانب چوہدری اسلم کی تباہ شدہ گاڑی کا ملبہ پی آئی بی تھانے منتقل کردیا گیا ہے، لیاری ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق غیرملکی تحقیقاتی ٹیم فرانزک جانچ میں بھی کراچی پولیس کی معاونت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :