ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی ایجوکیشن ٹیم کو روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آویرنس پر لیکچر جاری رکھنے کی ہدایت
ہفتہ 11 جنوری 2014 17:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز نے شہریوں کے محفوظ سفر، جان و مال کے تحفوظ اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کا احساس بیدار کرنے کیلئے سٹی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز چوہدری محمد اظہر گجرنے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آویرنس کے حوالے سے ترتیب دیئے جانے والے پروگراموں اورلیکچرز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔
انہوں نے انچارج ایجوکیشن یونٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سکول و کالجز کیلئے لیکچرز کا شیڈول جاری کیا جائے،ہر طبقہ ہائے فکر کیلئے علیحدہ علیحدہ لیکچرتشکیل دیئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو تنبیہ کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے علاوہ ویگنوں،بسوں،رکشوں کے ڈرائیورز سمیت پبلک مقامات،سرکاری وغیر سرکاری ادارو اں اورمختلف آرگنائزیشنز میں جا کر ٹریفک لیکچرز کا اہتمام کر یں۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کا احترام اور ان کی پاسداری کرنے کا احساس اجاگر کرنے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ اور منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہوگا۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک لیکچرزکے ذریعے شہریوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ ٹریفک قوانین شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہی بنائے جا تے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونے پرانہی کا فائدہ ہے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیکرحادثات کوکم سے کم اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.