عوام کو ریلیف دینے کیلئے ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں اور نا جائز منا فع خوروں کیخلاف آہنی ہا تھ سے نمٹا جا ئے،کمشنر کراچی

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکو مت کی ہدایت پر عوام کو بھر پور ریلیف دینے اور ان کیلئے آسانیا ں پیدا کرنے کے سلسلے میں انھیں گرانفروشوں ۔اشیا ء میں ملا وٹ کرنے اور فروخت کرنے والو ں ۔نا جا ئیز منا فع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے نجا ت دلانا ہو گی ان خیا لا ت کا اظہا ر انھوں نے اپنے دفتر میں ما ہا نہ ڈپٹی کمشنرز کا نفرنس اور بعد ازاں کر اچی کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے خطاب میں کیا کمشنر کراچی نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے اور با ہمی رضا مندی سے طے شدہ مقررہ سرکا ری نر خنا مہ کے مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں سے اب آہنی ہا تھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے جب وہ غریب اور عام صارف سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کرتے اور ان پر رحم نہیں کرتے تو انتظامیہ بھی نا جا ئیز منا فع خوری کے حوالے سے ا ن پر کو ئی رحم یا رعایت نہیں کریگی انھوں نے تما م ڈپٹی کمشنر ز کو ہد ایت کی اب وہ اپنے اپنے متعلقہ علا قوں میں گرانفروشوں ۔

(جاری ہے)

نا جا ئیز ۔منا فع خوروں اشیا ء میں ملا وٹ کرنے اور فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف بے رحمانہ کریک ڈاؤ ن کا آغاز کریں اور ایسے اقداما ت کریں جن کا تعلق مفاد عامہ سے ہو اور انتظامیہ کے اقداما ت کو ایک عام صارف بھی محسو س کرے اور ریلیف حاصل کرے ۔انھو ں نے کہا کہ بہت ہو چکا اب انتظامی افسران کو مزید متحرک ہو نا پڑے گا اور اپنا پروایکٹیو رول ادا کرنا ہو گا۔

شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ز آرمز لا ئینس کے حوالے سے لو گوں کیلئے زیا دہ سے زیا دہ آسانیا ں پیدا کریں اور اپنے دفتر میں آنے والوں کیلئے پینے کے پا نی اور لا ئینس جمع کروانے کیلئے آنے والوں کو سایہ فراہم کریں جبکہ اس سلسلے میں بزرگ اور ضعیف شہریوں کیلئے قائم الگ کا ؤ نٹر ز پر ہر ممکنہ سہو لیا ت فراہم کی جا ئے ۔انھوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے علا قوں میں قائم پرانی تجا وزات کے خا تمے کو یقینی بنا ئیں جبکہ نئی تجا وزات کو قا ئم نہ ہونے دیں اور وقت وحا لا ت کے پیش نظر علا قوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے مسلسل دوروں کو یقینی بنایا جائے ۔

دوروں کے مو قع پر عوام اور علا قے کے معزین سے رابطے میں رہا جا ئے ان کی جا ئیز شکا یت دور کی جا ئیں مشکلات آسان کی جا ئیں علاقے کے بلدیاتی اور سیکو ریٹی معاملا ت کے حوالے سے بلدیا تی اداروں اور پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا جا ئے عوام کے دلوں میں راج کرنے کیلئے ان کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائے جا ئیں ۔ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو قانونی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے مزیدتربیت دی جا ئے اور انکی صلا حیتوں میں اضافہ کرکے اسکا براہ راست فائدہ عوام الناس کو پہنچایا جا ئے ۔

انھوں اس مو قع پر ہدایت کی کہ نو جوان کھلا ڑیوں کی صلا حیتوں کو ابھارنے اور انھیں کھیل کے مو ا قع فراہم کرنے کے سلسلے میں کراچی کے تمام اضلا ع میں اسپورٹس کے حوالے سے دفاتر قائم کیے جا ئیں اور مختلف کھیلوں کا وقتاً فوقتاًانعقا د جا ری رکھا جا ئے ۔اس موقع ڈپٹی کمشنرز نے زور دیا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے مفادعامہ اور عوام کی بہبود کیلئے کیئے جا نے والے اقداما ت کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ میں انفارمیشن آفیسر ز تعنیا ت کیلئے جا ئیں ،کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں ڈسٹر کٹ نا رکو ٹس کمیٹی قائم کریں تاکہ نو جوانوں میں منشیا ت کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکا جا سکے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں سما جی ۔ادبی ۔کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ گرانفروشی کے خلا ف جا ری مہم کے حوالے سے نئی اور مزید حکمت عملی بنا نے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں حکومتی ہدایا ت اور پالیسی کو شہر میں مکمل طور پر نا فظ کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا ۔اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ کی پوری ٹیم اپنی پوری توانائی کے ساتھ بر سر پیکا ر رہی گی ۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ز کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ترقیاتی کا موں کی مسلسل نگرانی کریں اور تمام پروجیکٹس کو میعار کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی ۔ویسٹ غلام قادر تالپور ۔کو رنگی زبیر احمدچنہ۔سینٹرل ڈاکٹر سید سیف الرحمن ۔ملیر قاضی جا ن محمد ۔ساؤ تھ مصطفی جما ل قاضی ۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف، چیف امپلی مینٹشن یو نٹ سید محمدشکیب مو جود تھے ۔اجلاس کے موقع پر تمام ڈپٹی کمشنر زنے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے کمشنر کراچی کو تفصیلا ت سے آگاہ کیا اور درپیش مشکلا ت کو دور کرنے کی درخواست کی ۔

متعلقہ عنوان :