بارش سے چوتھے دن میچ وقت سے پہلے ختم، پاکستان کی 107 رنزکی برتری

ہفتہ 11 جنوری 2014 20:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء) دبئی ٹیسٹ میں بیٹسمین ساتھ چھوڑ گئے، بارش مدد کو آگئی۔پاکستانی ٹیل اینڈرز، سری لنکا کے خلاف میچ بچانے کی سر توڑکوششوں میں مصروف ہیں۔ دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آخری سیشن بارش کی وجہ سے ، وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔آج یونس خان اورمصباح ا لحق کریزپر آئے تو پاکستان کااسکور132رنزتین آوٹ تھا،یونس خان 77رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسدشفیق23رنزبناسکے،مصباح الحق نے ذمے دارانہ اننگزکھیلی لیکن وہ 97رنزبناکرآوٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے کیریئرکی پہلی نصف سنچری اسکور کی،بلاول بھٹی بھی ان کابھرپورساتھ دیتے رہے لیکن وہ بھی 32 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔ اب سے کچھ دیر پہلے جب کھیل روکا گیا تو پاکستان نے سات وکٹ پر 330 رنز بنا لیے تھے، یوں دوسری اننگز میں پاکستان کو 107 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کل میچ کے آخری روز سرفراز احمد 70 اور سعید اجمل سات رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :