Live Updates

چوہدری اسلم کی شہادت:ٹوئٹر پر شہباز شریف ،شہلا رضا میں اشعار کا تبادلہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء) چوہدری اسلم کی شہادت کے حوالے سے ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے درمیان اشعار کا تبادلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ چوہدری اسلم ایک بہادر افسر تھے،قوم ان کی قربانی کو یاد رکھے گی، جس پر شہلا رضا نے جوابی ٹوئٹر میں کہا کہ عجب دوستی عجب ہے تیرانظام،حسین بھی دوست یزید کو بھی سلام۔شہلا رضا کے اس شعر پر شہباز شریف نے بھی انہیں شعر میں جواب دیا کہ یہاں وابستگی وہاں برہمی کیا جانے کیوں ہے،ہم اپنی نظر سمجھے نہ ان کی ادا سمجھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات