لاہور میں عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ڈبل سواری پرپابندی اور موبائل سروس بند کرنے کا امکان

ہفتہ 11 جنوری 2014 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء) شہر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اور موبائل سروس بند کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے یوم عاشورہ اور داتا گنج بخش ہجویری کے عرس کے سیکورٹی انتظامات کی طرز پر سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ایک دن کےلئے ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی اس سلسلے میں کمشنر لاہور کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں عید میلا النبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکو اور دیگر محکموں کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :