Live Updates

بل گیٹس دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت قرار،اوباما دوسرے نمبر پرآگئے،پوپ فرانسس تیسرے،عمران خان بارہویں ، ایدھی کا فہرست میں 29واں نمبرہے،انتخاب انٹرنیٹ پر ووٹ کے ذریعے کیاگیا، سروے ایک مہینہ قبل کیا گیا ہوتا تو نیلسن منڈیلا سرِ فہرست رہتے،پوری دنیا کے 13ممالک کے14ہزارافراد نے حصہ لیا،تنظیم کا اعلان

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) عالمی سطح پر زندہ پسندیدہ شخصیت میں کمپیوٹر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی وچیئرمین بل گیٹس دنیا بھر کے لیڈرز پر بازی لے گئے ، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کابارہواں ،جب کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا فہرست میں 29ویں نمبرہے،ہفتہ کو برطانوی اخبار کے لیے (YOU.GOV)کی جانب سے بین الا اقوامی سطح پر دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

اس سروے میں پوری دنیا کے 13 ممالک کے تقریبا 14,000 افراد نے حصہ لیا۔سروے کے بعد جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بِل گیٹس 10.10 فیصد لے کر پہلے نمبر پر رہے۔بل گیٹس کو چین میں سب سے زیادہ ووٹ ملے،اس ووٹنگ میں حصہ لینے والے افراد نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بِل گیٹس کو منتخب کیا جنھیں 10.10 فیصد ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے صدر براک اوباما 9.27 فیصد ووٹ لے کر دوسرے جب کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹین 3.84 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 3.43 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔امریکہ میں پوپ فرانسس صدر اوباما سے دگنی تعداد میں ووٹ لے کر سب سے پسندیدہ شخصیت رہے۔بھارت کے معروف کرکٹر سچن ٹنڈوولکر 3.28 فیصد ووٹ حاصل کر کے پانچویں نمبر پرہیں،اسی طرح اس فہرست میں چین کے نائب صدر شی جنپنگ 2.86 فیصد ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

سروے کے مطابق بھارت کے سیاست دان نریندر مودی 2.55 فیصد ووٹ لے کر ساتویں، بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن 2.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ نویں نمبر پر آئے۔ سابق کرکٹر اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان 0.95 فیصد ووٹ لے کر بارہویں جب کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی 0.38 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 29 ویں نمبر پر رہے۔۔ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ برطانیہ میں اول نمبر پر رہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ سروے ایک مہینے قبل کیا گیا ہوتا تو نیلسن منڈیلا اس فہرست میں سرِ فہرست رہتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات