پاکستان اورسعودی عرب خطے میں امن کے لیے افغانستان کی مددکریں،کرزئی،کامیاب مذاکرات کے لیے طالبان کی جانب سے مثبت ردعمل کا انتظار ہے،سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) افغان صدرحامد کرزئی نے کہاہے کہ خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم طالبان کی جانب سے مثبت ردعمل کا انتظار ہے ،پاکستان اورسعودی عرب امن عمل میں افغانستان کی مدد کریں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغان صدرحامد کرزئی نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کے عمل میں مثبت کردار ادا کرے،اورساتھ ہی ساتھ اپنے دوست ملک پاکستان کوبھی درخواست کرے کہ وہ خطے اورخصوصاافغانستان میں امن عمل کے کردارمیں خصوصی تعاون کرے تاکہ اس دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے،افغان صدرنے کہاکہ ان کی حکومت کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اورملک میں امن وامان قائم کیا جائے ،افغانستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے کئی دورہوچکے ہیں اورہمیں افغان طالبان کی جانب سے مثبت ردعمل کا انتظارہے اوررہے گا۔