نیوزی لینڈ کرکٹ ورلڈ کپ2015 کی آخری2 نشستوں کیلئے پنجہ آزمائی(کل) سے شروع ہوگی،دس ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ، سپرسکس کی 2 بہترین ٹیموں کے مابین یکم فروری کو فائنل کھیلا جائیگا

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) نیوزی لینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ2015 کی آخری2 نشستوں کیلئے پنجہ آزمائی(کل) سے شروع ہوگی۔نیوزی لینڈ کے7مختلف مقامات پر20 روز تک جاری رہنے والے کوالیفائر ایونٹ میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک کی10 ٹیمیں شریک کرینگی آئی سی سی ٹرافی کے نام سے کھیلے جانے والے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 5،5 کے2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،اے میں ٹاپ رینک یواے ای کے ساتھ اسکاٹ لینڈ،کینیڈا، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں،گروپ بی میں نیدر لینڈز، کینیا، نمیبیا، پاپوا نیوگنی اور یوگینڈا کو رکھا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی،جہاں ان کا مقابلہ مخالف گروپ کی سائیڈز سے ہوگا، سپرسکس کی 2 بہترین ٹیموں کے مابین یکم فروری کو فائنل کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی فاتح سائیڈ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پہلے سے گروپ اے میں موجود میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے ساتھ افغانستان، بنگلہ دیش،انگلینڈ و سری لنکا کو جوائن کرے گی، رنرز اپ سائیڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور زمبابوے کے ساتھ شامل ہوگی۔ کوالیفائرکے افتتاحی روز پیر کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :