عالمی ادارہ مہاجرین کا افریقی جمہوریہ سے امدادی ملازمین نکالنے کا اعلان،دارالحکومت بنگوئی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے،آٹھ سو ورکرز ہمسایہ ملک چاڈ منتقل کیے جا رہے ہیں،بیان

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر)نے اعلان کیا ہے کہ شورش زدہ ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہونے کے بعد اس نے اپنے امدادی ملازمین کا انخلا ء شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ایک بیا ن میں عالمی تنظیم برائے مہاجرین نے کہاکہ آٹھ سو ورکرز ہمسایہ ملک چاڈ منتقل کیے جا رہے ہیں اِس وقت دارالحکومت بنگوئی کی صورت حال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ وسطی افریقی جمہوریہ میں اِس وقت حکومت کی موجودگی کا خلا پیدا ہے۔ یہ خلا عبوری صدر میشل جتودیا اور وزیراعظم نکولس تیئن گایا کے مستعفی ہونے سے پیدا ہوا ہے۔