ایرانی وزیرخارجہ کا کیتھرین ایشٹن کوفون، دورے کی دعوت دی ، ایران کو یورینیئم افزودگی کی ساٹھ فیصد تک ضرورت نہیں ،محمد جواد ظریف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف کیتھرین ایشٹن کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹیلی فون کرکے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ،ٹیلی فونک گفتگومیں ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ جب چاہیں ایران کا دورہ کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی ساٹھ فیصد تک ضرورت نہیں ،ہم صرف اتنی یورینیئم افزودگی کریں گے جتنی ملک کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :