غذااورادویات کی قلت نے یرموک کیمپ کے 41فلسطینیوں کی جان لے لی،فورسز نے گزشتہ چھ ماہ سے یرموک کیمپ کا محاصرہ کررکھا ہے،عالمی برادری مدد کرے،پناہ گزینوں کی اپیل

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) لندن میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہاہے کہ فورسز نے گزشتہ چھ ماہ سے یرموک کیمپ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے باعث غذائی اورادویات کی قلت پیداہونے سے شام کے یرموک کیمپ میں 41 فلسطینی ہلاک ہوگئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز انسانی حقوق گروپ کے سربراہ عبدالرحمن رامی نے کہاکہ دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ میں غذائی اور دواوٴں کی قلت گذشتہ تین مہینوں میں 41 فلسطینیوں کی موت کا باعث بنی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ان 41 فلسطینیوں میں سے 24 افراد غذائی قلت اور 17 افراد میڈیکل کی عدم سہولتوں اور داووٴں کی عدم دستیابی کی بناپر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :