صیہونی فوجیوں کا مسجدالاقصیٰ پر حملہ،بے حرمتی کی،غاصب فوج کی فائرنگ سے سات فسلطینی زخمی،14کوگرفتارکرلیاگیا،اسرائیلی میڈیا

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے سات افرادکو کو زخمی اور14 دیگر کو گرفتار کرلیا ،دوسری جانب صہیونی کالونیوں کے باشندوں نے صہیونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی،فلسطینی وزیراعظم نے صیہونیوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ وہ اس عمل سے باز نہ آئے تو خطے میں امن خراب کرنے کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست پر عائد ہوگی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صہیونی حکومت کے فوجیوں نے شمالی رام اللہ میں فلسطینیوں کے جلزون کیمپ پر فائرنگ کر کے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتاربھی کیا ، دوسری جانب صہیونی کالونیوں کے باشندوں نے صہیونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔