بھارت میں نئی کرپشن مخالف جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں ، غیر ملکی میڈیا ، رکنیت کیلئے ابتدائی تین گھنٹوں کے دوران ہی ہمیں 50 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں ، سینئر رہنما کا دعویٰ ، 26 جنوری تک پارٹی ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، کیجریوال
اتوار 12 جنوری 2014 15:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں نئی کرپشن مخالف جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نئی دہلی ریاستی انتخابات میں گانگریس پارٹی کو شکست دینے کے بعد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔سینئر پارٹی رہنما گوپال رائے نے بتایا کہ رکنیت کے لیے چلنے والی مہم کے ابتدائی تین گھنٹوں کے دوران ہی ہمیں 50 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔
پارٹی کی سربراہی اروند کیجریوال کررہے ہیں جو ماضی میں ٹیکس کلیکٹر ہوتے تھے اور جنہوں نے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ ریاستی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں نئی دہلی کا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔(جاری ہے)
کیجریوال کا کہنا ہے کہ 26 جنوری تک پارٹی ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی انتخابات کے بعد لوگوں میں سیاست دانوں کو ایمانداری کے ساتھ کام کرتا دیکھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور تبدیلی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
جماعت کے سینئر رہنما پراشانت بھوشن نے دو روزہ اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس کے بعد اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جو کہ مئی میں ہونے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.