بنگلہ دیش حکومت نے اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیا کی 2 ہفتے سے زائد نظر بند ی ختم کردی ،خالدہ ضیاء کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد چینی سفارتخانے میں چینی سفیر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

اتوار 12 جنوری 2014 15:43

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیش حکومت نے اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیا کی 2 ہفتے سے زائد نظر بند ی ختم کردی ۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان کے مطابق خالدہ ضیا نے نظر بندی ختم ہونے کے بعد چینی سفارتخانے میں چینی سفیر لی چنگ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بی این پی کے سینئر رہنما اسامہ فرخ نے بتایا کہ حکومت جب تک سینئر رہنماوٴں اور کارکنوں کو حراست میں لینا اور ہراساں کرنا ترک نہیں کرتی اس وقت تک بات چیت ممکن نہیں تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ الیکشن سے قبل پرتشدد مظاہروں اور خراب حالات کے پیش نظر خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی کو بڑھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو 27 دسمبر کو ان کی رہائش گاہ میں اس وقت نظر بند کیا گیا جب وہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں، ان کی نظر بندی کے بعد حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرئے اور ملک بھر میں جھڑپوں اور فسادات کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا گیا جس کے بعد حسینہ واجد اور ان کی جماعت کو نام نہاد انتخابات کے لئے کھلا میدان مل گیا۔

متعلقہ عنوان :