لیبیا ، خونریز جھڑپوں میں نائب وزیر صنعت سمیت 15 ہلاک ،خوف وہراس پھیل گیا ، موجودہ منتخب مرکزی حکومت نے قبائل کے افراد کو گرفتار کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ،رپورٹ

اتوار 12 جنوری 2014 15:44

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) لیبیا میں خونریز جھڑپوں میں نائب وزیر صنعت سمیت 15 ہلاک ہوگئے۔لیبیا کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے درمیان لیبیا کے نائب وزیر صنعت سمیت 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الواد اور طوبو نامی قبائل میں کئی سال سے تنازعات چلے آرہے ہیں اور دو سال قبل دونوں قبائل کے درمیان جھگڑے کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا تھا۔ موجودہ منتخب مرکزی حکومت نے ان قبائل کے افراد کو گرفتار کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اور اب تک ایک ہزار سات سو سے زائد مسلح قبائلیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :