ایران میں سخت گیر ارکان پارلیمنٹ کے بل نے اعتدال پسند حکومت کیلئے مشکل کھڑی کردیں، پارلیمنٹ نے یورینیم افزودگی میں اضافے کے بل کی منظوری دیدی توعملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ، علی اکبر صالحی

اتوار 12 جنوری 2014 15:45

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) ایران میں سخت گیر ارکان پارلیمنٹ کے بل نے اعتدال پسند حکومت کیلئے مشکل کھڑی کردیں میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوکلیئرچیف علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے یورینیم افزودگی میں اضافے کے بل کی منظوری دیدی توعملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں علی اکبر صالحی نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

ایران کو فی الحال اعلیٰ سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی ضرورت نہیں۔پارلیمنٹ نے ساٹھ فیصدتک یورینیم افزدوگی کرنے کے بل کی منظوری دے دی توان کے پاس عملدرآمد کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران کویورینیم کی افزودگی محدود کرنا ہوگی۔خلاف ورزی پر ایران پر مزید پابندیوں عائد کی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :