امریکی صدر اور اہلیہ مشیل کا اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کی موت پر افسوس کا اظہار ،خطے میں امن اور دو ریاستی منصوبے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے ، امریکی صدر براک اوباما

اتوار 12 جنوری 2014 15:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے ایما پر مشیل اور میں اسرائیل کے سابق وزیر ِاعظم ایریل شیرون کی موت پر ان کے اہل ِخانہ اور اسرائیل کے عوام سے اس لیڈر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جس نے اپنی زندگی اسرائیل کیلئے وقف کر دی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے کہاکہ ہم خطے میں امن اور دو ریاستی منصوبے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے جہاں اسرائیل اور فلسطین امن و آشتی سے رہ سکیں۔صدر اوباما نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل ایریل شیرون کو الوداع کر رہا ہے ہم بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :