کراچی ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،کئی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ، خوف وہراس پھیل گیا ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں ارشد پپو کے قریبی ساتھی اور گینگ وار کے ملزم سمیت چوبیس افراد گرفتار کرلئے گئے

اتوار 12 جنوری 2014 15:48

کراچی ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، واقعات کے بعد کئی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں ارشد پپو کے قریبی ساتھی اور گینگ وار کے ملزم سمیت چوبیس افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جان سے گیا۔ قائد آباد میں ہی نالہ اسٹاپ کے قریب ایک لاش ملی۔مقتول کی شناخت غفار کے نام سے ہوئی۔ لیاری رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔رینجرز نے بنارس کالونی میں ٹارگیٹڈ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے کارکنان سمیت نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ شانتی نگر ڈالمیا میں پولیس نے چھاپا مار کے ارشد پپو کے قریبی ساتھی کالو عرف بندر کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ پیر آباد میں سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔مبینہ ٹاؤن راحت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم طفیل بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل اور اغوا کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :