شہید پولیس افسر چودھری اسلم پرحملے میں استعمال کی گئی وین بغیر ٹائروں کے کھڑی تھی ، ٹیکسی ڈرائیور کا انکشاف ، دھماکے کی جگہ سے ملنے والے گاڑی کے پارٹس سوزوکی گاڑی کے ہیں ، تفتیشی حکام

اتوار 12 جنوری 2014 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) شہید پولیس افسر چودھری اسلم پرحملے میں استعمال کی گئی وین بغیر ٹائروں کے کھڑی تھی یہ انکشاف زیر حراست ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کیا ۔گرفتار ڈرائیور کے مطابق جو پک اپ دھماکے میں استعمال ہوئی وہ تو جیک پر کھڑی تھی اور اس کے ٹائر نکلے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اور وہ جیک پر کھڑی تھی اور جیسے ہی ڈبل کیبن گاڑی سوزوکی کے قریب پہنچی تو دھماکہ ہوگیا زخمی ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ دھماکہ کے وقت کاٹھور ہائی وے سے سواری لے کر ماڑی پور جا رہا تھا ادھر تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ملنے والے گاڑی کے پارٹس سوزوکی گاڑی کے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ٹول پلازہ چوکی کے انچارج اور تین ملازمین کے بھی بیان لیے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :