فیصل آباد ،بار کے انتخابات کے بعد وکلاء کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 6نامعلوم افراد کیخلاف درج

اتوار 12 جنوری 2014 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) فیصل آباد بار کے انتخابات کے بعد وکلاء کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 6نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے دو گھنٹے تک ملزمان کی جانب سے کھلے عام فائرنگ سے کی جاتی رہی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ان فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ میڈیا پر کھلے عام فائرنگ کرنے والوں کو دکھایا جاتا رہا ہے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اس کے باوجود فائرنگ ہوتی رہی اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔

فائرنگ اتنی شدید تھی کہ قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اس موقع پر کچھ امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے بھی ڈالے تاہم وکلاء کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 6نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا