پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بھارتی پن بجلی منصوبے کشن گنگا سے بجلی کی پیداوار میں 5فیصد کمی ہو گی،بھارت کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلے پر چار ماہ میں عمل کرنے کے تاحال کوئی آثارنظر نہیں آرہے ہیں ‘ رپورٹ

اتوار 12 جنوری 2014 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بھارتی پن بجلی منصوبے کشن گنگا سے بجلی کی پیداوار میں 5فیصد کمی ہو گی،جبکہ بھارت کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلے پر چار ماہ میں عمل کرنے کے تاحال کوئی آثارنظر نہیں آرہے ہیں ۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے بھارت کوماحولیاتی وجوہات کی بنا ئپر پاکستان میں دریائے نیلم میں کم از کم 9 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی کے بہاؤکو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر ثالثی کی عالمی عدالت کے پاکستان کو مقررہ مقدار جاری کرنے کے حکم سے بھارت بجلی کی پیداوار میں معمولی کمی کا شکار ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارت کی وزارت آبی وسائل کے مطابق اس سے بجلی کی پیداوار پر سالانہ پانچ فیصد اثر پڑے گا ۔بھارت نے اس منصوبے میں330میگا واٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ٹربائین ڈیزائین کی ہیں۔

سیلاب کے موسم میں مارچ سے ستمبر تک اس دریا سے پانی کا بہاؤ ایک ہزار کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہے جبکہ نومبر سے فروری کے درمیان 30کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہو جاتا ہے۔ان چار ماہ میں پانی کا بہاؤ 30سے 4کیوبک میٹر فی سیکنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان چار ماہ میں عدالتی فیصلے کے تحت پاکستانی دریا میں پانی کی مقرر مقدار نہیں چھوڑی جا سکتی۔اس کے ساتھ 330میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت میں سالانہ پانچ فیصد کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :