توانائی بحران سے چھٹکارہ پانے کے لئے لوگوں نے متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے سولر پینل کا استعمال شروع کر دیا ، بجلی کی طویل لوڈشیڈگ کی وجہ سے سولر پینلز کے استعمال میں تیزی آتی جا رہی ہے ،ماہرین

اتوار 12 جنوری 2014 15:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) توانائی بحران سے چھٹکارہ پانے کے لئے لوگوں نے متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے سولر پینل کا استعمال شروع کر دیا ہے۔شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈگ کی وجہ سے سولر پینلز کے استعمال میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سولر پینل کو استعمال کرنے اور اس سے بجلی حاصل کرنے کیلئے مختلف اداروں نے لوگوں کو تربیت دینا شروع کر دی جو مختلف صنعتوں میں کام کر کے گھر کے اخراجات چلانے میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ سولر پینل کے ذریعے بجلی کی پیداوار فرنس آئل پر چلنے والے آئی پی پیز سے کہیں زیادہ سستی ہو سکتی ہے،حکومت اس طرح کے ذرائع استعمال کر کے پاکستان کو روشنیوں کا ملک بنا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :