پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی

اتوار 12 جنوری 2014 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پاکستان نے امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کیساتھ آن ارائیول بزنس ویزہ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آن ارائیول بزنس ویزہ پالیسی کا وزارت داخلہ اور حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں حال ہی میں ازسرنو جائزہ لیا گیا پالیسی کا غلط فائدہ اٹھایا جا رہا تھا، بزنس ویزے پر ناپسندیدہ اور جعلساز افراد کے پاکستان آنے کی اطلاعات تھیں۔

آن ارائیول ویزہ پالیسی ان ممالک کیساتھ تھی جن کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ویزہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :