دبئی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دیدی
اتوار 12 جنوری 2014 15:58
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 359 رنز پر آؤٹ ہو گئی،سری لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
(جاری ہے)
دبئی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں پر 330 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اسے آغاز ہی میں سرفراز احمد 74 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد راحت علی آٹھ رنز پر ہی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔آف سپنر سعید اجمل اکیس رنز کے ساتھ ٹیم کا ٹوٹل 359 رنز تک پہنچا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان مصباح الحق ستانوے اور یونس خان ستتر رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل نے چار،پردیپ ، ہیراتھ اور ایرانگا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.