Live Updates

عمران خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈال لیا کریں،رانا ثناء اللہ

اتوار 12 جنوری 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) پنجاب کے وزیرقانون راناثناء اللہ کاکہناہے کہ میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیازہے،عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی چھوڑیں اورتنقید سے پہلے خیبر پختونخوا میں اپنی جماعت کی حکومت کی کارکردگی پرنظرڈال لیا کریں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پرردعمل میں وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے کارکن کی موت کو بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کیا،جو افسوس ناک ہے۔

رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ حقائق سامنے آنے پر ہوسکتاہے، عمران خان کوپشیمانی کاسامناکرناپڑے۔حکومت پنجاب پر تنقید سے پہلے عمران خان کے پی کے میں اپنی کارکردگی پر نظر ڈال لیاکریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات