وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مارچ سے طبقاتی نظام تعلیم ختم کر کے صوبہ بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا اعلان کردیا،کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں جس میں حقیقی معنوں میں لوگوں کو مقامی سطح پر بااختیار بنانے کا نظام متعارف کیا جا رہا ہے ،پرویزخٹک
اتوار 12 جنوری 2014 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اگلے مہینے مارچ سے طبقاتی نظام تعلیم ختم کر کے صوبہ بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں جس میں حقیقی معنوں میں لوگوں کو مقامی سطح پر بااختیار بنانے کا نظام متعارف کیا جا رہا ہے کارکن لوگوں کو بتائیں کہ ان کا امیدوار اگر تحریک انصاف کی حکومت میں نہ ہو تو اپنا ووٹ ضائع سمجھیں وہ دورہ ہری پور کے دوران نواحی گاؤں کاگ میں سابق ناظم یو سی جٹی پنڈ اعجاز خان کی ہزاروں حامیوں اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالد مسعود، وزیراعلی کے مشیر میاں جمشیدالدین، ضلعی صدر کمال غزنوی، سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات یوسف ایوب خان اور دیگر پارٹی راہنماء، کارکنان اور عمائدین علاقہ کی خطیر تعداد میں موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا اور تبدیلی گلی ،نالی،سڑک، پل، ہسپتال اور سکول بنانے سے نہیں آئے گی بلکہ تب آئے گی جب ہم اس گلے سڑے اور فرسودہ نظام کو تبدیل کر غریب عوام کو لوٹ کھسوٹ اور ظلم و ناانصافی و استحصال سے نجات دلائیں گے اس کے لیے پہلے امیر و غریب کے درمیان فرق ختم کرنا ضروری ہے اور وہ پہلا بڑا فرق طبقاتی نظام تعلیم کا ہے جسے ہم نے ختم کرنے کے لیے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور اگلے مہینے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی خیبرپختونخوا میں طبقاتی نظام تعلیم ختم کر کے امیر و غریب سب کے بچوں کیلئے یکساں نظام لاگو کریں گے جو معاشرے میں حقیقی معنوں میں پر امن انقلاب کی بنیاد ہو گا کیونکہ اس سے قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت طبقاتی تفریق کو رواج دے کر ملک بھر کے کروڑوں عوام کا استحصال کیا گیا جسے ہم ختم کر کے دم لیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مارچ و اپریل کے بلدیاتی الیکشن میں ہم نہایت طاقتور بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں تمام تر اختیارات اور فنڈز لوکل اور ویلج کونسلوں کے نمائندوں کے پاس ہوں گے اور تمام سرکاری محکمے بھی ان کونسلوں کے ماتحت ہوں گے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی سرکاری اہلکار یا افسر کو اپنے کسی بھی جائز کام کے لیے رشوت ہر گز نہ دیں اور انہیں جو بھی سرکاری اہلکار یا افسر ناجائز تنگ کرے یا رشوت طلب کرے تو فوری طور پر وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سے رابطہ کریں جہاں ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ سائلین کی داد رسی کی جائے گی اور راشی و بد عنوان عملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس،پٹوار، ہسپتال و سکول اور بعض دیگر محکموں میں تھوڑی بہت تبدیلی عوام محسوس کر چکے ہوں گے آئندہ چند ماہ کے دوران وہ مزید تبدیلیاں دیکھیں گے کیونکہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عوام سے نظام بدلنے، سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رشوت و بد عنوانی اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کا وعدہ کر رکھا ہے اور ہم اپنے انتخابی وعدوں سے کسی قیمت پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی ہم سے زیادتی نہ کرے ہم بھی نہیں کریں گے قبل ازیں سابق ناظم یو سی جٹی پنڈ اعجاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی منافقت بھری سیاست سے مایوس ہو کر جو کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں جبکہ عمران خان کی فعال قیادت اور وزیراعلیٰ کے غریب پرور اور عوام دوست اقدامات سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ صرف انکی ہی نہیں بلکہ ہری پور کے تمام غیور و محب وطن لوگوں کی سوچ بن چکی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.